مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے: حنا ربانی کھر

 مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے: حنا ربانی کھر

ایک نیوز: مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی دیکھ بھال کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

تفصیالت کے مطابق مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے زیر اہتمام اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں امور خارجہ کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کے حوالے سے ہر سال چیلنجز بڑھ جاتے ہیں حل نہیں نکل رہا، مہاجرین کی دیکھ بھال کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان چالیس سال سے مہاجرین کا بوجھ برداشت کر رہا ہے۔کورونا اور سیلاب کے دوران بھی  پاکستان نے مہاجرین کو اپنے شہریوں جیسی سہولیات فراہم کی۔دنیا بھر میں مہاجرین کی صورتحال تشویشناک ہے،لوگوں کو مہاجرین بنانے والی وجوہات سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ مہاجرین کے ایشو سے نمٹنے کے لیے عالمی تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے۔ مہاجرین کی باعزت واپسی کے انتظامات ہونا ضروری ہے۔