ممنوعہ فنڈنگ کیس: شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی اعتراضات، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار

Jun 20, 2023 | 11:24 AM

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی کے اعترضات پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی  کے اعتراضات پر  الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت  نے کیس میں شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی کے اعترضات پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی کے اعتراضات پر سماعت کا حکم دیدیا، عدالت نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اعتراضات سنتے ہوئے فیئر ٹرائل کے تمام تقاضے پورے کریں ، عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس شوکار نوٹس پر پی ٹی آئی کے اعترضات پر کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا ۔

جسٹس بابرستار نے کیس کی سماعت کے بعد احکامات جاری کئے ، عدالت نے کہاکہ لارجر بنچ نے فیصلہ دیا آپ اس کے مطابق کارروائی آگے کیوں نہیں بڑھا رہے ،عدالت کا وقت آپ کیوں ضائع کررہے ہیں،عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست منطور کرکے الیکشن کمیشن کو کارروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

یاد رہے کہ کیس میں شوکاز نوٹس کیخلاف پی ٹی آئی کے اعتراضات کمیشن نے مسترد کردیئے تھے ،عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی۔

مزیدخبریں