ایک نیوز: یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم اورانسانی اسمگلرممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد ہوا ہے۔اس کے علاوہ ملزم سے اہم دستاویزات موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔اسی حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ یونان کشتی واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔
گزشتہ روز وفاقی ایف آئی اے نے یونان میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سندھ اور بلوچستان میں انسانی اسمگلرزاوران کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔