ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے جانے والی آبدوزپر سوار 2 پاکستانی لاپتہ

Jun 20, 2023 | 14:17 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کینیڈا کے جنوب مشرقی ساحل سے ٹائی ٹینک کا ملبے دیکھنے کیلئے سیاحتی مہم پر جانے والی آبدوزسمندرمیں لاپتہ ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاپتہ ہونے والی آبدوز میں دوپاکستانی بھی سوار ہیں جو پانچ رکنی مہم جو ٹیم کا حصہ تھے۔  بحر اوقیانوس میں ڈوبے جہاز کی سیر کے لئے گئی آبدوز ٹائٹین سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ لاپتہ پاکستانیوں میں اینگرو پاکستان کے نائب چیئرمین شہزاد داؤد اور انکے بیٹے سلمان بھی شامل ہیں۔داؤد خاندان کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مشن پر خاندان کے دو افراد سوار تھے جن سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان نے بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا۔

داؤد فیملی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم اپنے ساتھیوں اور دوستوں کی جانب سے فکرمندی کے اظہار کیلئے بہت شکر گزار ہیں اورسب سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ فیملی کی پرائیویسی مدنظررکھتے ہوئے ان کی حفاظت کے لیے دعا کریں۔‘

برطانیہ میں مقیم شہزادہ داؤد ایس ای ٹی آئی انسٹی ٹیوٹ میں ٹرسٹی ہیں۔ انہوں نے 2003 میں اینگرو کارپوریشن بورڈ میں شمولیت اختیار کی اور بطور وائس چیئرمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔اوشن گیٹ ایکسپیڈیشنز نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ وہ آبدوز پر سوار افراد کو بچانے کے لئے ”تمام آپشنز متحرک“ کررہا ہے جس کے بعد کوسٹ گارڈ نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس سب میرین میں سوار تھے۔ ان کے سوتیلے بیٹے نے فیس بک پر لکھا کہ ہارڈنگ آبدوز سے لاپتہ ہو گئے ہیں ۔ بعد ازاں سوتیلے بیٹے نے فیملی کی پرائیویسی کا احترام کرتے ہوئے اس پوسٹ کو ہٹا دیا۔ 

ویب سائٹ کے مطابق کمپنی  2023 کے اپنے پانچویں ٹائی ٹینک ”مشن“ کو چلارہی ہے، جو22 جون کو ختم ہونا تھا۔ اس مہم  کی فی کس قیمت 250،000 ڈالر ہے، سینٹ جانز، نیو فاؤنڈ لینڈ سے شروع ہوکربحر اوقیانوس میں تقریبا 640 کلومیٹرکا سفر کرتے ہوئے ٹائی ٹینک کے ملبے کی جگہ تک جاتی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-20/news-1687255293-8547.mp4

مزیدخبریں