مودی سرکار کا انتخابات سے قبل ایک اور اوچھا ہتھکنڈا بےنقاب

Jun 20, 2023 | 10:57 AM

ایک نیوز: مودی سرکار کا انتخابات سے قبل ایک اور اوچھا ہتھکنڈا سامنے آگیا۔ ہندو اکثریت کو خوش کرنے کے لئے اقلیتوں پر ہندو طرزِ بنیاد کا قانون نافذ کرنے کی تیاری کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق بائیسویں بھارتی لاء کمیشن نے یکساں سول ضابطے کے نام سے نئے قوانین کے لئے تجاویز مانگ لیں۔ جس کے تحت ‏UCC (یونیفارم سول کوڈ ان انڈیا) کو  اقلیتوں کی مذہبی تعلیمات، قوانین اور رائج الوقت رسُومات پر فوقیت ہوگی۔ 

‏UCC کی نافذ ہونے کے بعد اقلیتوں کو مذہب سے زیادہ ہندو طرز کے قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔ مودی کا بھارتی اقلیتوں کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا شرم ناک منصوبہ بےنقاب ہوگیا۔

قانونی ماہرین کے مطابق یہ قانون اقلیتوں کے حقوق اور ان کی مذہبی ترجیحات کے خاتمے کا باعث بن جائیگا۔ اقلیتی مذہبی رہنما کا کہنا ہے کہ یہ بی جے پی کی طرف سے اقلیتی برادریوں کو نشانہ بنانے اور ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی چال ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بھی UCC پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

مزیدخبریں