توہین الیکشن کمیشن کیس، چیئر مین پی ٹی آئی ودیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Jun 20, 2023 | 10:56 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کردیئے گئے ہیں، ای سی پی کے 4 رکنی بینچ نے عمران خان اور دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر نثار درانی سمیت 4 رکنی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا ہے۔الیکشن کمیشن پاکستان نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین سمیت دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ تمام فریقین کی جانب سے پیش ہوا ہوں، گزشتہ آرڈر نہیں ملا۔ جس پر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ جوابدہ تو آج بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ ان کی غیر حاضری کی درخواست جمع کرا رہا ہوں۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید کارروائی 11 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں