ایک نیوز: 9 مئی سانحہ کا ایک اہم شرپسند گرفتار ہوگیا۔ جس کے ورثاء کی جانب سے شدید الفاظ میں شرپسندوں اور یومِ سیاہ کے المناک واقعات کی مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لوئردیر ماندیش کے رہائشی سہراب کو 9 مئی کی اشتعال انگیزی میں مرکزی کردار ادا کرنے پر شناخت کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
شرپسند سہراب کے چچا نے بھتیجے کی شرپسندی کا اعتراف کیا اور سانحے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ "میں 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ ہمارا بھتیجا 9 مئی کے شرپسند واقعات میں گرفتار ہے۔
شرپسند سہراب کے چچا نے کہا "میں خبردار کرتا ہوں نوجوان نسل کو کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اشتعال انگیز تقاریر اور نظریہ سے اپنے بچوں کو دور رکھیں۔ یہ ایک پراپیگنڈہ ہے جو نوجوان نسل کو خراب کر رہا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف ایک پراپیگنڈے پر کام کر رہے ہیں"۔