ایک نیوز: پاکستان میں توانائی کے شعبے سے اچھی خبرسامنے آئی ہے، آئل اینڈ گیس فیلڈ پروجیکٹ لکی مروت مکمل ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق امن و امان کی بحالی کا سفر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے، آئل اینڈ گیس فیلڈ پروجیکٹ لکی مروت مکمل ہو گیا ہے۔لکی مروت کے علاقے بیٹانی میں تیل اور گیس کے ایک بڑے ذخائر سے توانائی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔لکی مروت گیس فیلڈ سے گیس کی سپلائی سوئی ناردرن کے ٹرانسمیشن سسٹم میں داخل کی جائے گی۔یہ فیلڈ روزانہ 1000 بیرل تیل پیدا کرے گی،اس فیلڈ سے تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ گیس نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی/مالی سال 2023-2024 کے اختتام تک مکمل پیداوار پر بچت 176 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔
اس منصوبے کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ پاک فوج دن رات محنت کر کے علاقے میں امن قائم کر رہی ہے۔اگلے چند ماہ کے دوران کنواں، ولی ڈیپ نمبر 1 اور کنواں ولی نمبر 2 کے دو اضافی کنووں کی کھدائی شروع کی جائے گی۔قبائلی علاقوں میں اس طرح کی تاریخی پیش رفت ثابت کرتی ہے کہ ان دور دراز علاقوں میں امن لوٹ آیا ہے،ان قبائلی علاقوں کے لوگ امن اور خوشحالی چاہتے ہیں۔
یہ واضح ہے کہ پاک فوج نے اپنی سراسر لگن اور قربانیوں سے ان علاقوں میں امن بحال کیا ہے۔اس منصوبے کی کامیابی امن کا نتیجہ ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں اس سے علاقے میں مزید معاشی خوشحالی آئے گی۔