ایک نیوز: شہداء پاکستان کو سلام۔ وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے خاندانوں کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپاہی محمد زمان شہید انتہائی نڈر سپاہی تھے۔ جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ سپاہی محمد زمان شہید نے 09 جون 2023 کو شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ سپاہی محمد زمان شہید کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔
شہید کے ورثاء نے 9مئی کو شہداء کی بے حرمتی کرنے والے شرپسندوں کو وطن عزیز کا دشمن قرار دیتے ہوئے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ محمد زمان شہید کے والد کا کہنا تھا کہ ”مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔میرے بیٹے کی خواہش تھی کہ اُسے شہادت نصیب ہو“۔ ”9مئی کا سانحہ ایک درد ناک سانحہ تھا شہداء کی تو تصویر وں کا احترام کیا جاتا ہے، شہداء کی تصویریں ملک کی یادگاریں ہیں لیکن شرپسندوں نے شہداء کی تصویروں کی بے حرمتی کی“۔
محمد زمان شہید کی والدہ نے کہا کہ ”میرا بیٹا محمد زمان بہت لائق تھا۔ اُس کو شہادت کی خواہش تھی اور بچپن سے ہی آرمی میں جانے کا شوق تھا“۔ سپاہی محمد زمان شہید کی بیوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ”مجھے فخر ہے کہ میں ایک شہید کی بیوہ ہوں“۔
سپاہی محمد زمان شہید اپنا آج وطنِ عزیز پر قربان کر کے آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بن گئے۔