اسلامک سکالرز، علماء کرام کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ، شدید الفاظ میں مذمت

Jun 20, 2023 | 10:34 AM

ایک نیوز: اسلامک سکالرز اور علماء کرام  کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔ علماء کرام کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کی افسوسناک حالت اور جلاؤ گھیراؤ پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق علماء کرام نے کہا کہ "9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں یومِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا"۔ علماء کرام نے 9 مئی کی شرپسندی کو سوچے سمجھے منصوبے کی سازش قرار دیا۔

علماء کرام کے مطابق ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں نے شرپسندوں کی رہنمائی کی۔ علماء کرام نےکہا کہ "شرپسندوں نے سیاسی جماعت کا لبادہ اوڑھ کر جلاؤ گھیراؤ کا آپریشن کیا اور جناح ہاؤس سمیت دیگر سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا"۔ 

علماء کرام نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "شرپسندوں نے جناح ہاؤس اور شہداء کی یادگاروں کو نہیں بلکہ پاکستان کو جلانے کی مذموم کوشش کی جس سے ہر محبِ پاکستانی کا دل جلا ہے اور رنجیدہ ہے"۔ 

علماء کے وفد نے پرزور مطالبہ کیا کہ شرپسندی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو قرار واقع سزا دی جائے۔

مزیدخبریں