ایک نیوز: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے پارہ اوپر جانا شروع ہوگا، 24 جون کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔
سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عوام سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام 5 بجے تک براہ راست دھوپ میں نہ نکلیں۔
محکمہ موسمیات کا کہن اہے کہ ملک کے بیشتر علاقے گرمی کے زیر اثر رہیں گے ہیٹ ویو کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی سندھ کی علاقے بدین میں ریکارڈ کیا گیا۔ سندھ بلوچستان بلائی وسطی پنجاب میں 20 جون سے 24 جون کے دوران درجہ حرارت میں 4,6 ڈگری تک اضافے کا امکان ہے اس کے بعد 25 جون سے پری مون سون کی بارشیں شروع ہو جائے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے جبکہ صبح اور رات میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت29.5ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ ہوا، ہوامیں نمی کا تناسب 69فیصد ہے۔ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواوں کی رفتار 21کلومیٹر فی گھنٹہ ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ جون میں کراچی میں ہیٹ ویو کوئی امکان نہیں ہے اور جون کے آخر میں بارشیں متوقع ہیں۔ آئندہ چند روز تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔