ایک نیوز:کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم25 جون تک جاری رہے گی۔
حکام نے کہا ہے کہ مہم کے دوران5 سال سے کم عمر18 لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم سندھ کے9 اضلاع کی120 یوسیز میں شروع کی جا رہی ہے۔
محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم حیدرآباد اور جامشورو میں ہو گی، پولیو مہم کراچی کے ضلع وسطی، شرقی، کیماڑی ،کورنگی، ملیر، جنوبی اور غربی میں ہو گی۔
حکام نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں10 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں، پولیو ورکرز کی حفاظت کیلئے2200 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔