نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سےباہر

Jun 20, 2023 | 01:35 AM

ایک نیوز:نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سےباہرہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنےپیغام میں کہاہےکہ آصف زرداری اورشہبازشریف کےدرمیان جھگڑےکاباعث نہیں بنناچاہتا۔


نجم سیٹھی کامزیدکہناہےکہ ایساعدم استحکام اورغیریقینی صورتحال پی سی بی کیلئےاچھی نہیں ہے،ان حالات میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کاامیدوارنہیں ہوں،تمام اسٹیک ہولڈرزکوگڈلک کہتاہوں۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین پی سی بی کی تقرری پرپی پی اورن لیگ میں اختلافات تھے، پاکستان پیپلزپارٹی ذکااشرف کوچیئرمین پی سی بی لگواناچاہتی ہے،وزیراعظم جلد2نام گورننگ بورڈمیں نامزدکریں گے،نجم سیٹھی کےخودکواس دوڑسےباہرکرنےکےبعدذکااشرف کی راہیں ہموار ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں