یو اے ای میں سڑک کنارے نماز پڑھنے پر پابندی

Jun 20, 2023 | 00:48 AM

ایک نیوز:یو اے ای میں سڑک کنارے نماز پڑھنے پر پابندی کردی گئی۔ عوام میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے مہم شروع کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  یو اے ای کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ  سڑک کنارے نماز پڑھنے پر  78 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

ابوظہبی پولیس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ  نے کہا ہے کہ  ویسے تو پابندی 2018 میں لگائی گئی تھی مگر اب آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ ڈرائیورز جو اپنی گاڑیوں کو شاہراہوں پر  نماز پڑھنے کے لیے روکتے ہیں ان پر 1,000 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا کیونکہ اس عمل سے ان کے اور دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے خطرہ ہے ۔ 

پولیس نے سڑک کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ریاست کی داخلی اور خارجی سڑکوں پر غلط پارکنگ کے خطرات کے بارے میں آگاہی مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم اس لیے چلائی گئی ہے کہ کچھ بس ڈرائیور جو کارکنوں اور دیگرکو لے جاتے ہیں، نماز کی ادائیگی سمیت مختلف مقاصد کے لیے اپنی گاڑیوں کو سڑک کے کنارے روکتے ہیں۔

ٹریفک قانون نمبر (178) کے ترمیم شدہ ضوابط کے مطابق سڑک کے کنارے گاڑی کو غیر نامزد جگہوں پر روکنے کی خلاف ورزی پر 1,000 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 

مزیدخبریں