جانی ڈیپ کی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ بڑی سکرین پر واپسی کیلئے تیار

جانی ڈیپ کی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ بڑی سکرین پر واپسی کیلئے تیار
کیپشن: Johnny Depp's ex-wife Amber Heard is ready to return to the big screen

ایک نیوز : ہالی ووڈ کی معروف فلم پائیریٹس آف دی کیریبین میں جیک اسپرو کا کردار ادا کرنے والی جانی ڈیپ کی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ بڑی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  جانی ڈیپ کی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈنے ہتک عزت مقدمے میں ہار کے بعد انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا، تاہم وہ نئی فلم اِن دی فائر سے دوبارہ آغاز کررہ یہیں

ایمبر ہرڈ اپنی نئی فلم اِن دی فائر کیلئے 24 جون کو اٹلی کے شہر سسلی میں 69 ویں ٹورمینا فلم فیسٹیول میں اداکار ایڈوارڈو نوریگا اور ہدایت کار کونور ایلن کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی۔