عراق کی 103 سالہ  خاتون ربیع علی کوحج پر جانے کی اجازت مل گئی

Jun 20, 2023 | 00:08 AM

ایک نیوز :عراقی کردستان کی رہائشی 103 سالہ ربیع علی کو بالآخراس سال حج پر جانے کی اجازت مل گئی۔

کردستان سے تعلق رکھنے والی ربیع علی کی عمر 103 سال ہے اس سے پہلے بھی اس کی عمر کی وجہ سے تین بار حج کی اجازت نہیں ملی تھی ۔ تین سال کے انتظار کے بعد اس اہم اسلامی حج کی تکمیل کا موقع ملنے پر ربیع علی بہت خوش ہیں۔

  ربیع علی حج کا کہنا ہے کہ وہ اس موقع کے ملنے پر خدا کی شکر گزار ہیں۔

مزیدخبریں