ایک نیوز :ماہرین نے ستاروں کی روشنی میں بتایا ہے کہ اس ہفتے کس ستارے کے لیے کون سا ایک دن خوش قسمتی کی علامت ہوگا۔
رواں برس آدھا گزر چکا ہے اور اب سال کا چھٹا مہینہ چل رہا ہے، اجرامِ فلکیات کے ماہرین کی جانب سے جون سے اس ہفتے سے متعلق کچھ پیشگوئیاں کی گئی ہیں۔
یعنی اس دن اُس ستارے کے بہت سے اٹکے ہوئے کام جن میں مسلسل تاخیر کا سامنا ہے، وہ ہوسکتے ہیں، اس کے علاوہ ان افراد کو اس دن کوئی غیر متوقع خوشی کی خبر بھی مل سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کاروبار میں فائدہ، اچھا سفر یا ان جیسی دوسری مثبت چیزیں اس ہفتے کے ایک مخصوص دن ہوں گی، تو آئیے جانتے ہیں کہ کس ستارے کے لیے جون کے اس ہفتے کا کون سا دن اچھا گزرے گا؟
برج حمل کے لیے جمعرات 22 جون کا دن خوش قسمت ثابت ہونے کے واضح امکانات ہیں۔
برج ثور کے افراد کا خوش قسمت دن بدھ 21 جون ہوسکتا ہے۔
برج جوزا 19 جون یعنی آج پیر کا دن جو ہفتے کا آغاز ہے، ان افراد کے لیے اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔
برج سرطان کے لیے بھی آج 19 جون پیر کا دن خوش قسمتی کی علامت ہوگا۔
برج اسد کے لیے پیر یعنی آج 19 جون بہترین دن ثابت ہونے کا قومی امکانات ہیں۔
برج سنبلہ افراد کے لیے جمعرات 22 جون ہفتے کا اچھا دن ثابت ہوگا۔
برج میزان کے لیے بھی 22 جون یعنی جمعرات خوش قسمت دن رہے گا۔
برج عقرب کے افراد کا خوش قسمت دن بدھ 21 جون ہوسکتا ہے۔
برج قوس کے افراد کا بھی خوش قسمت دن بدھ 21 جون ہوسکتا ہے۔
برج جدی کے لیے اچھا دن 21 جون یعنی بدھ ہوسکتا ہے۔
برج دلو افراد کے لیے ہفتے کا بہترین اور اچھا دن 21 جون بدھ کو ہونے کے امکانات ہیں۔
برج حوت 19 جون پیر کا دن ان افراد کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔