بھارت میں مسافر طیارے میں آگ لگ گئی، ایمرجنسی لینڈنگ

Jun 20, 2022 | 18:42 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: بھارت کے ایک مسافر طیارے کے انجن میں آگے لگنے کے بعد ہنگامی طور پر اتار لیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ نئی دہلی جا رہا تھا جس میں 185 مسافر سوار تھے، تاہم پرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی اس کے انجن میں آگ لگ گئی جس پر اس کو انڈیا کے مشرقی شہر پٹنا میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سپائس جیٹ نامی کمپنی کا طیارہ اندرون ملک پرواز پر تھا، ہنگامی لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل میں حکام نے سپائس جیٹ کے 90 پائلٹس کو یہ کہتے ہوئے کام سے روک تھا کہ انہوں نے مطلوبہ تربیت حاصل نہیں کی ہے۔

مزیدخبریں