سمندر پار پاکستانیوں کو بیرون ملک جائیداد پر ایک فیصد کیپیٹل ویلیو ٹیکس دینا ہوگا

Jun 20, 2022 | 18:09 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: چھوٹی گاڑیاں چاہے فائلرز کی ہوں یا نافائلرز کی ان پر ٹیکس نہیں لگانا چاہئیے۔ سلیم مانڈوی والا کاسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں مشورہ
سلیم مانڈوی والا کے اس مشورے کہ نان فائلرز پر ٹیکس نہیں لگانا چاہیے۔ کی مخالفت کرتے ہوئے، ایف بی آر کے چیئرمین نے برقرار رکھا کہ وہ معیشت کو دستاویزی بنانا چاہتے ہیں اور نان فائلرز کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹیکس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینیٹرز سعدیہ عباسی، طلحہ محمود، ذیشان خانزادہ، انوار الحق کاکڑ کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور ممبر پالیسی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو دبئی، لندن اور نیویارک میں اپنی ظاہر کردہ جائیداد پر ایک فیصد کیپٹل ویلیو ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
مزیدخبریں