رپورٹ کے مطابق مزاحیہ اداکارمسعود خواجہ کو گردوں کا عارضہ لاحق تھا جس کے باعث وہ کئی دنوں سے راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال داخل تھے جہاں وہ گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے ۔
طویل فنی کیریئر میں مسعود خواجہ نے متعدد ڈراموں میں کام کیا، پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا ڈرامہ گیسٹ ہاؤس ان کے مشہور ڈراموں میں سے ایک تھا۔