موٹر وے پر بلا لائسنس ڈرائیور گاڑی نہیں چلاسکیں گے

موٹر وے پر بلا لائسنس ڈرائیور گاڑی نہیں چلاسکیں گے
ایک نیوز نیوز: نیشنل ہائے وے اور موٹر وے پولیس حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ مؤثر لائسنس کے بغیر موٹر وے پر گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیوروں کی گاڑیاں ٹول پلازے پر ضبط کر لی جائیں گی۔
اس امر کا اعلان نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اور موٹر وے اہم فور کے سیکٹر کمانڈر چوہدری عطا محمد گجر نے این ایچ اے پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایس ایس پی عطا محمد گجر کا کہنا تھا کہ ناتجربہ کار ڈرائیور موٹر وے پر مہلک حادثات کا باعث بنتے ہیں، اس لیے ہم نے تمام بیٹ کمانڈروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بغیر لائسنس ڈرائیور موٹر وے پر گاڑی لے کر نہ آ سکیں۔