عثمان بزدار، پرویز الہی و اہم شخصیات کے اثاثے سامنے آگئے، حمزہ شہباز9 کروڑ کے مقروض نکلے

عثمان بزدار، پرویز الہی و اہم شخصیات کے اثاثے سامنے آگئے، حمزہ شہباز9 کروڑ کے مقروض نکلے
ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز،عثمان بزدار،چودھری پرویز الٰہی سمیت اہم شخصیات کے اثاثے سامنے آگئے۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز 41 کروڑ 43 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں،وزیراعلی پنجاب نے 13 کروڑ 64 لاکھ کے 11 رہائشی گھر ظاہر کئے ،حمزہ شہباز کی 3 زرعی زمین کی مالیت 3 کروڑ97 لاکھ ہے ،وزیراعلی پنجاب نے خود کو 9 کروڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض ظاہر کیا ۔
حمزہ شہباز کی پہلی اہلیہ مہروالنساء 50 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک جبکہ دوسری اہلیہ رابعہ حمزہ 3 کروڑ74 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔
سابق وزیراعلی عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،علیم خان ایک ارب 70 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک،سابق صوبائی وزیر مراد راس 38 لاکھ روپے اور میاں محمود الرشید 18 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
علاوہ ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی 23 کروڑ 14 لاکھ کے اثاثوں کے مالک نکلے،پرویز الہی نے 6 کروڑ78 کی غیر زرعی زمین ظاہر کی ،فلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہر کی ،پرویز الٰہی کی اہلیہ 10 کروڑے اثاثوں کی مالک ہیں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان 1 کروڑے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،سبطین خان نے زرعی اراضی کی مالیت ظاہر نہیں کی،صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کروڑے اثاثوں کے مالک نکلے۔