انگلینڈ کرکٹ ٹیم کب پاکستان پہنچے گی؟

Jun 20, 2022 | 16:12 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کی تصدیق ہوگئی ہے۔
کرکٹ بورڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ستمبرکے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی۔
یادرہے پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز 15 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔سیریز کے لیے میچزلاہور،راولپنڈی اور ملتان میں کروانے پرغور کیاجارہا ہے۔
پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جانے ہیں اور اس حوالے سے پی سی بی اورانگلش بورڈ کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔
دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے اور سیریز کو کامیاب بنانے کے لیے ورکنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
مزیدخبریں