خود کشی یا قتل ؟ سیٹھ عابد کی بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر

خود کشی یا قتل ؟ سیٹھ عابد کی بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر
شیراز نثار: سیٹھ عابد کی بیٹی نے خودکشی کی، پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پرآگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک نیوز نے متوفیہ فرح کی پوسٹمارٹم رپورٹ حاصل کرلی۔رپوٹ شواہد کی روشنی میں خودکشی لگتی ہے، ایک نیوز نے تحقیقاتی رپورٹنگ کا معیار رکھا اور ایک دفعہ پھر سب سے پہلے حقائق منظرعام پر لے آیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی نے خودکشی کی، فرانزک ٹیموں اور پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں نے بھی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تصدیق کی ہے ۔









پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرحومہ کے پیٹ میں دائیں جانب سے ڈیڑھ انچ سے گولی لگی۔ انتہائی قریب سے گولی لگنے کے بعد جسم پر گولی کی جگہ کالہ نشان ثبت ھوگیا، جبکہ جسم سے پوسٹمارٹم کے دوران سکہ بھی نکال لیا گیا