روپے کی قیمت میں کمی،ڈالرمزید تگڑا،210روپےسےتجاوزکرگیا

روپے کی قیمت میں کمی،ڈالرمزید تگڑا،210روپےسےتجاوزکرگیا
ایک نیوز نیوز: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے،انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ ایک بار پھر نہیں رک سکا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں ایک روپیہ 50 پیسے مہنگا ہوگیا، ایک روپیہ 50 پیسے اضافےکے بعد امریکی ڈالر 210 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ماہرین کے مطابق مقامی کرنسی کی قدر میں کمی کے پیچھے معاشی غیر یقینی صورتحال، آئی ایم ایف کی قسط میں تاخیر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ ہے۔