سیلاب کا خطرہ؛این ڈی ایم اے نےالرٹ جاری کردیا

Jun 20, 2022 | 12:56 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈ وائزری کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آج سے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے بعد این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے جس میں صوبائی محکموں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
این ڈی ایم اے نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہیں۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ بارش کے نئے اسپیل سے خیبرپختونخوا، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے جب کہ شدید بارشوں سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
این ڈی ایم اے نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو بھی الرٹ رہنے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔
مزیدخبریں