امریکی میڈیا کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اتوار کو فائرنگ کے نتیجے میں ایک 15 سالہ لڑکا ہلاک اور میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک آفسر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، شوٹنگ جونٹینتھ کی تقریب کے دوران ہوئی۔
عینی شاہد نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ فائرنگ میں ایک ہینڈگن کا استعمال کیا گیا تھا اور پولیس نے مشتبہ شخص پر گولی نہیں چلائی تھی۔
عینی شاہدییہ پوچھے جانے پر کہ مارے جانے والے لڑکے کو نشانہ بنایا گیا تھا یا نہیں، کونٹی نے کہا کہ وہ ابھی نہیں جانتے اور حکام تحقیقات کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔
Chief Contee and city officials provide an update regarding a shooting with multiple victims shot, including an MPD officer, that occurred this evening in the area of 14th and U Street, NW. https://t.co/j2w5yXqvPZ
— DC Police Department (@DCPoliceDept) June 20, 2022
دوسری جانب صدر بائیڈن نے کہا تھا لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے امریکہ میں ہتھیاروں پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے۔
پچھلے کچھ عرصے کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پچھلے ماہ کی 24 تاریخ کو بدترین حملہ ہوا تھا۔
ٹیکساس کے ایک سکول پر فائرنگ سے 19 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے تھے جو کہ 2018 میں ڈگلس ہائی سکول پر ہونے والے حملے سے بھی زیادہ تباہ کن تھا،اس حملے میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اسی طرح گذشتہ ماہ فائرنگ کے دیگر واقعات بھی ہوئے جن میں کیلیفورنیا کی ایک مارکیٹ اور ایک چرچ پر حملے بھی شامل ہیں۔