نیب نے سابق چیئرمین واپڈا کومبینہ کرپشن کی تحقیقات میں آج طلب کر رکھا ہے۔ سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو مبینہ بد انتظامی و سنگین کرپشن کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام کا سامنا ہے۔
نیب لاہور کیجانب سے جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق مزمل حسین کے غلط اقدامات کے باعث 753 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔
سابق چیئرمین واپڈا پر ادارے میں گزشتہ 3 سال کے دوران کرپشن اور سست روی کے باعث اربوں روپے کے نقصان، تربیلا 4 پراجیکٹ میں 753 ملین ڈالر کی کرپشن اور بطور چیئرمین واپڈا زبردستی کنٹریکٹرز کو غلط ادائیگیاں کروانے کا الزام ہے۔
نیب کے نوٹس کے مطابق سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو پہلے بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے تھے جس پر انہیں آج دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔