زیادتی کےبڑھتےواقعات؛حکومت کاایمرجنسی نافذ کرنےکا فیصلہ

Jun 20, 2022 | 11:28 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: پنجاب حکومت نے خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زیادتی کے معاملے پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ عطاءاللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب سے حکومت میں آئے ہیں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ابتر ہے، روزانہ کی بنیاد پر ریپ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، پچھلے ساڑھے 3سال میں ان کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہوا، ہم نے کیبنٹ کمیٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ کیبنٹ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر سمیت تمام چیزوں کا جائزہ لے گی، سول سوسائٹی، اساتذہ ، وکلا اور جتنے بھی ادارے خواتین اور بچوں کے لیے کام کررہے ہیں ان سے مشاورت کی جائے گی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال باعث تشویش ہے، پنجاب کے 20 حلقوں میں انتخابات ہورہے ہیں، ہم یہ کوشش کریں گے تمام ضمنی انتخابات کو پرامن طریقے سے کروائیں۔
ملک احمد خان نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہےکہ اسلحہ اور ہتھیار کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیں گے، پرویز الٰہی ایک غیر آئینی اجلاس چلارہے ہیں، اسپیکر اگر اپنے آفس کو استعمال کررہے ہیں تو اس کی کوئی آئینی اہمیت نہیں ہے۔
مزیدخبریں