خشک سالی کے شکار چولستان میں بادل برس پڑے

خشک سالی کے شکار چولستان میں بادل برس پڑے
ایک نیوز نیوز: پنجاب میں خشک سالی کے شکار چولستان میں بادل برس پڑے، سندھ میں سکھر، لاڑکانہ اور خیرپور میں بھی موسلادھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق چولستان میں موسلا دھار بارش ہوئی، خشک سالی سے متاثرہ علاقے میں بادل خوب برسے، صوبہ سندھ میں سکھر کے علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ لاڑکانہ اور خیرپور میں بھی موسلادھاربارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کاامکان ہے، گلگت بلتستان، کشمیراور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بادل برسیں گے۔