تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کی مشکلات کے پیش نظر سستے آٹے کی فراہمی کا اجراء کردیا، صوبہ بھر میں آٹے کی فراہمی رعایتی نرخوں پر شروع ہوگئی، سرکاری رعایتی نرخ پرآٹا رجسٹرڈ سیل پوائنٹس پر دستیاب ہوگا، 33 ارب روپے لاگت آئیگی۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان شہریوں نے جہاں حکومتی اقدام کو خوش آئند قراردیا تو وہیں حکومت سے سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھانےکا بھی مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب سرکاری حکام کے مطابق صوبے بھر میں سرکاری رعایتی نرخوں پر یومیہ 80 ہزار آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جارہے ہیں، ضرورت کے مطابق ان کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جائیگا۔