روس یوکرین جنگ طویل ہوسکتی ہے،نیٹو چیف کی تنبیہ

روس یوکرین جنگ طویل ہوسکتی ہے،نیٹو چیف کی تنبیہ
ایک نیوز نیوز: نیٹو کے چیف اسٹولٹن برگ نے خبردار کیا ہے ہمیں اس حقیقت کیلئے تیاری کرنی چاہیئے کہ روس یوکرین جنگ کئی سالوں تک جاری رہ سکتی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے خبردار کیا ہے کہ مغرب کو برسوں تک جاری رہنے والی جنگ میں یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔
اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ روس اپنے جنگی مقاصد میں کامیاب ہوا تو اس سے بھی بڑی قیمت ادا کرنا ہوگی، ہم یوکرین کی مدد میں کمی نہیں آنے دے سکتے چاہے کتنی بڑی قیمت کیوں نہ ہو۔
اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ یوکرین کو جدید اسلحے کی فراہمی سے ڈنباس کی آزادی کے امکانات بڑھ سکتے ہیں،ڈنباس کا زیادہ تر حصہ روس کے زیر انتظام آچکا ہے۔
امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی جنگ یوکرین میں براہ راست مداخلت سے گریز کر رہے ہیں تاہم دنیا بھر سے جنگجو، ہتھیار اور ایندھن کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی روس اور یوکرین تنازع کیلئے تیار رہنے کی تنبیہ کرچکے ہیں۔ روس کے مقابلے کے لیے یوکرین کو مزید ہتھیاروں،سامان،تربیت کی ضرورت ہے،مذید اسلحہ فراہم کرنے سے یوکرین کی جیت ممکن ہوسکتی ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اس بات کے لیے تیار رہنا ہوگا کہ یہ جنگ برسوں جاری رہ سکتی ہے،روسی صدر یوکرین کو بربریت سے جھکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔