ثانیہ زہرا  قتل معاملہ:  پولیس نے ملزم علی رضا کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ لے لیا

 ثانیہ زہرا  قتل معاملہ:  پولیس نے ملزم علی رضا کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ لے لیا
کیپشن: Sania Zahra murder case: The police took the accused Ali Raza into 14-day judicial remand

ایک نیوز: ثانیہ زہرا کے مبینہ قتل کے معاملے پر  پولیس نے مقتولہ کے شوہر ملزم علی رضا کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا۔

ملزم کو دوسری شادی کیس میں پولیس تھانہ نیو  ملتان نے گرفتار کیا تھا، ملزم علی رضا نے قتل کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے، ملتان پولیس نے  ثانیہ زہرا کے شوہر علی رضا  کو  گرفتار  کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔

اس سے قبل  ثانیہ کے شوہر نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ثانیہ نے خود اپنے آپ کو لٹکایا ہوا تھا، پوسٹ مارٹم میں کاٹی ہوئی زبان کہاں گئی,  یک طرفہ میرے اوپر الزامات لگائے گئے, میری اپنے سسر سے زیادہ جائیداد ہے,  میرے خاندان میں آج تک ایسا واقعہ نہیں ہوا ہے,  پولیس نے بے گناہ لوگوں کو پکڑ رکھا ہے,  میں ضمانت کے باوجود خود کو پیش کرتا ہوں,  ثانیہ اور میرے درمیان بہت پیار تھا۔

ثانیہ زھرا  کے شوہر علی رضا  نے کہا کہ  میرے سسر کے بیٹے نے خودکشی کی کیا میں نے کروائی, میری ساس نے کئی بار خودکشی کی ہے, میرے سسرال والے بلیک میلنگ کرتے ہیں, میرا وکیل اللہ پاک ہے,  ثانیہ کے خاندان میں یہ سب شروع سے چل رہا ہے, اگر میں وہاں ہوتا تو ثانیہ کو لٹکنے نہ دیتا۔