پنجاب حکومت کا صنم جاوید سے متعلق بڑا فیصلہ 

Jul 20, 2024 | 20:59 PM

ایک نیوز: پنجاب حکومت نے صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صنم جاوید سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت کیجانب سے صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔
پنجاب حکومت نے دو رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے صنم جاوید کو گوجرنوالہ مقدمہ سے ڈسچارج کیا تھا۔    

خیال رہے کہ  چند روز قبل  اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دیدی تھی،اسلام آباد ہائی کورٹ میں صنم جاوید کی  رہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔
  اٹارنی جنرل نے عدالت میں بیان دیا کہ صنم جاوید کو مزید کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا جائے گا، اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا  نہیں کر رہی, صنم جاوید اب آزاد  ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے وکیل سے کہا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں, کیا آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ وہ آئندہ نامناسب گفتگو نہیں کریں گی جس پر وکیل نے جواب دیا کہ صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کے اس بیان کے ساتھ ہی صنم جاوید کی رہائی کی درخواست نمٹا دی تھی۔

مزیدخبریں