پی ڈی ایم اےکی22سے 25 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی 

Jul 20, 2024 | 18:50 PM

ایک نیوز:ترجمان پی ڈی ایم اے نے22سے 25 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کے امکانات ہیں،23سے 24 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں،راولپنڈی اٹک جہلم چکوال منڈی بہاوالدین گجرات گجرانوالہ حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔
لاہور، شیخوپورہ سیالکوٹ نارووال ساہیوال جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ ننکانہ فیصل آباد سرگودھا بھکر اور میانوالی میں بارشیں متوقع ہیں،جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور بہاولنگر ڈیرہ غازی خان ملتان خانیوال لودھراں مظفرگڑھ کوٹ ادو راجن پور رحیم یار خان اور لیہ میں بارشیں متوقع ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہو گی، بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں، بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں، موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے،نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے ۔
پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں،پرانی عمارتوں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے  بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔

مزیدخبریں