ویب ڈیسک:انڈین فلم انڈسٹری میں بیبو کے نام سے شہرت پانے والی سُپر سٹار اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک اچھی طالبہ تھیں اوراداکارہ نہیں بلکہ وکیل بننا چاہتی تھیں۔
کرینہ کپورنے اپنے کیرئیر کا آغاز سال 2000 میں ابھیشیک بچن کیساتھ فلم ‘ریفیوجی’ سے کیا تھا،بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اداکارہ اپنی پڑھائی کو لیکر بہت سنجیدہ رہتی تھیں ،ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ ہارورڈ یونیورسٹی میں سمر کورس کرنے کے بعد زیادہ تر فوکس تعلیم پر تھا۔
کرینہ کپور نے کہا کہ میرے والدین کیجانب سے مجھ پر کبھی بھی کسی بھی مخصوص کیرئیر کے انتخاب کے لیے دباؤ نہیں تھا اور نہ ہی کسی نے مجھے اداکاری پر مجبور کیا تھا، میرے والدین ہمیشہ سے یہی چاہتے تھے کہ میں وہی کروں جو میرا دل چاہتا ہے اور میں اپنی پسند اور شوق کے حساب سے ہی پیشے کا انتخاب کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک بہترین طالبہ تھی، جب میں نے ہارورڈ یونیورسٹی کے سمر پروگرام میں داخلہ لیا تو وہ میری زندگی کا بہترین وقت تھاہارورڈکے اس پروگرام نے مجھے خود مختار اور مضبوط بنایا تھا۔
کرینہ کپور نے کہا کہمیں چاہتی تھی کہ میں وکیل بنوں لیکن ایسا نہیں ہوسکااور میں اداکارہ بن گئی،جب میں نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھنےکا فیصلہ کیا، تو میرے اس فیصلے سے میرے والدین خوش تھے۔
اداکارہ نہیں وکیل بننا چاہتی تھی،کرینہ کپور کا انکشاف
Jul 20, 2024 | 16:24 PM