امریکی لڑکے نے5فٹ لمبے بال رکھ کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

امریکی لڑکے نے5فٹ لمبے بال رکھ کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
کیپشن: American boy has set a world record with 5 feet long hair

ویب ڈیسک:دنیا میں لوگوں کوعالمی ریکارڈ بنانے کا شوق ہوتا ہے اور ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کا نام گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھا جائے۔
  امریکی نوجوان نے5فٹ لمبے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
 نوجوان لڑکے بھی لڑکیوں کی طرح لمبے بال رکھنے کا شوق رکھتے ہیں، امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا سے تعلق رکھنے والے روبین کو لمبے بال رکھنے کا شوق تھا جس سے وہ نیا ریکارڈ قائم بنانے میں کامیاب ہوا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق روبین نے نو عمر لڑکوں کی کیٹیگری میں ریکارڈ بنایا ہے اور انکے بالوں کی پیمائش 161سینٹی میٹر یعنی 5 فٹ 3.3 انچ بتائی گئی ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا ہے کہ اس سے قبل یہ اعزازانڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے پاس تھا جسکے بالوں کی لمبائی 4 فٹ 9.5 انچ تھی۔
اس حوالے سے جب روبین سے بات کی گئی تو روبین کا کہنا ہے کہ 2سال کی عمر کے بعد سے بالوں کو نہیں کٹوایاجبکہ بال دھونے میںاس کو بیس منٹ کا وقت لگتا ہےجو کہ ایک بہت لمبا پراسس ہے۔
روبین کا مزید کہنا تھا کہ وہ لکوٹا قبیلے سے تعلق رکھتا ہے اور لمبے بال رکھنا اس قبیلے کی روایت بھی ہے۔