ایک نیوز: صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ میں اگلے ہفتہ اپنے حریف ڈونلد ٹرمپ کا مقابلہ کرنے اور انتخابی مہم شروع کرنے والا ہوں، صدر بائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے انتخابی مہم ملتوی کردی تھی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں اگلے ہفتہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا پروجیکٹ 2025 بے نقاب کروں گا اس کے خطرات سے قوم کو آگاہ کروں گا،میرا نظریہ ہے کہ ایسا امریکا ہونا چاہیے جہاں جمہوریت محفوظ ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں امریکا کو ایسا بنا دوں گا جہاں ہم اپنے حقوق اور آزادی کا تحفظ کرسکیں،جہاں ہر کسی کے لئے آگے بڑھنے کے مواقع ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر جوبائیڈن کورونا کا شکار ہوگئے تھے، امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں تھیں۔
امریکی صدر کو ویکسین لگا دی گئی تھی، جوبائیڈن آئسولیشن میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔