روپے کی قدر میں معمولی اضافہ،ڈالر سستا

روپے کی قدر میں معمولی اضافہ،ڈالر سستا
کیپشن: Slight rise in rupee value, dollar cheap

ایک نیوز : رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوا ۔
ڈالر سستا ہونے سے انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر مستحکم ہے۔ 
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا ، ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 81 ہزار 939 پوائنٹس تک پہنچا ، مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 173 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 80 ہزار 117 پوائنٹس پر بند ہوئی۔    

خیا ل رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار روپے کمی کے بعد 2لاکھ 51ہزار روپے ہوگئی تھی، 10گرام سونا 2ہزار 572روپے سستاہو ا تھا جس کے بعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 15ہزار 192روپے ہوگئی تھی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی کے بعد 2 ہزار 850 روپے ہو گئی  تھی۔