پاکستان اور آذربائیجان کا2 ارب ڈالر کی باہمی تجارت پر اتفاق

پاکستان اور آذربائیجان کا2 ارب ڈالر کی باہمی تجارت پر اتفاق
کیپشن: Pakistan and Azerbaijan agree on bilateral trade worth 2 billion dollars

ایک نیوز: پاکستان اور آذربائیجان کا دو ارب ڈالر کی باہمی تجارت پر اتفاق ہوا ہے۔
پاکستان اور آذربائیجان نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو100ملین ڈالر کی سطح سے بڑھا کر2ارب ڈالر تک کرنے پر اتفاق کر لیا، دونوں ملکوں نے15مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے جو تجارت، سیاحت، معدنیات، سائنس اور ٹیکنالوجی، قانون و انصاف اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں پر محیط ہیں۔
 یہ معاہدے اور یادداشتیں اس سال نومبر میں وزیر اعظم پاکستان کے آذربائیجان کے دورے سے منسلک ہیں، ان معاہدوں کی تکمیل میں ایس آئی ایف سی نے سہولت کاری اور مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ 
یہ معاہدے اور یادداشتیں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے دورہ پاکستان کے دوران طے کیے جائینگے، اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں پٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی پائی جاتی ہے۔
  پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں یہ معاہدے اہم سنگ میل ثابت ہونگے، ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی بھائی چارے کو مزید فروغ ملے گا۔