امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن انتقال کرگئیں

Jul 20, 2024 | 12:17 PM

ایک نیوز: امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن انتقال کرگئیں ، شیلا جیکسن نے 74برس عمر پائی۔
کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، شیلا جیکسن سیلاب زلزلے سمیت ہر ناگہانی آفت میں پاکستان کی مدد کیلئے پیش پیش رہی، شیلا جیکسن کو پاکستان نے ہلال پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا تھا۔    
وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی کے انتقال کا سن کر افسردہ ہوں،انہوں نے امریکی ایوان نمائندگان میں بحیثیتِ شریک چیئرمین برائے پاکستانی کاکس کام کیا، شیلا جیکسن لی پاکستان اور امریکہ کے درمیان مستحکم تعلقات کی علمبردار تھیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ شیلا جیکسن لی کی خدمات آنے والے سالوں میں یاد رکھی جائیں گی،غم کی اس گھڑی میں شیلا جیکسن لی کے خاندان اور حمایتیوں کے ساتھ ہیں۔    

صدر آصف علی زرداری نے بھی  امریکی کانگریس کی خاتون رکن اور پاکستان کاکس کی بانی اور شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن لی کے انتقال پر دکھ کا اظہار  کیا ہے۔

صدر مملکت کا آنجہانی کانگریس وومن کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار،صدر کا کہنا تھا کہ  شیلا جیکسن ایک قابل ذکر رہنما تھیں، شیلا جیکسن نے خواتین اور بچوں سمیت انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھائی، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کیلئے شیلا جیکسن کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں