ایک نیوز: وفاقی حکومت نے 3 سالہ معاشی پلان جاری کر دیا، وسط مدتی بجٹ اسٹریٹجی پیپر کے تحت اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔
مالی سال 2024 سے 2027 پر مشتمل تین برسوں کے تخمینے شامل ہیں،وزارت خزانہ کی جانب سے حکمت جاری، 3 سال میں معاشی شرح نمو 5.5 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
رواں مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، مہنگائی اور مالیاتی خسارہ کم کیا جائیگا، وزارت خزانہ رواں سال 12 ہزار 970 ارب کے ٹیکس جمع کرنے کا اہداف مقرر 2027 تک ایف بی آر ٹیکس وصولیاں 18 ہزار 47 ارب روپے تک بڑھانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ 2027 تک کل وفاقی اخراجات کا تخمینہ 21 ہزار 218 ارب لگا دیا گیا، رواں مالی سال قرضوں کی مجموعی مالیت 8 ہزار ارب سے زائد کا اضافہ متوقع ہے ،ملکی مجموعی قرضوں 79 ہزار ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
رواں سال کے بجٹ میں سود کی مد میں ادائیگیوں کےلئے 9 ہزار 775 ارب روپے رکھے گئے ، آئندہ برس سود کی ادائیگیوں کا بوجھ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز ہونے کا خدشہ ہے۔