شانگلہ : جیپ کھائی میں جاگری، خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

شانگلہ : جیپ کھائی میں جاگری، خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
کیپشن: شانگلہ : جیپ کھائی میں جاگری، خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

ایک نیوز :شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق  حادثے کا شکار ہونے والی جیپ بشام سے پونیال جا رہی تھی، ڈرائیور نسیم خان سے جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری اطلاعات کے مطابق جیپ میں آٹھ افراد سوار تھے جن میں سے 2 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو فوری طور پر امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال الپورئی منتقل کر دیا گیا۔