ایک نیوز :آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے ڈالرز ملنے کے باوجود ڈالر کی قیمت میں بدستور اضافہ جاری ہے ، ڈالر کی قیمت میں مزید ڈیڑھ روپے تک اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 35 پیسے مہنگا ہو کر285 روپے 15 پیسے کا ہوگیا۔۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر50 پیسے سستا ہوکر 289 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ،مارکیٹ 303 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 344 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45,451 جبکہ کم ترین سطح 44,067 رہی۔
ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ
Jul 20, 2023 | 18:28 PM