ذاتی مقاصدکیلئے سفارتی ڈاکو منٹ گم کیا جائے تو عمر قید اور اس سے زائد سزائیں بھی ہیں ، وزیرقانون

Jul 20, 2023 | 17:36 PM

ایک نیوز :وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیئر مین تحریک انصاف نے ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو نقصان پہنچایا ، سائفر کو نہ پبلک کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی کسی کیساتھ شیئر کیا جاسکتا ہے ،اسی لئے وہ کوڈز میں ہوتا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سائفر کامعاملہ زیر تفتیش ہے اس حوالے سے اہم گواہ آگئے ہیں ۔سابق وزیرقانون نے سائفر کا قومی اسمبلی میں منفی استعمال کیا ۔آفشیل سیکریٹ ایکٹ کی کارروائی کیلئے وفاقی حکومت کی اجازت ضروری ہوتی ہے ۔چیئر مین تحریک انصاف نے سائفر متعلقہ ادارے کو واپس نہیں کیا ۔اعظم خان کے بیان سے واضح ہے کہ سابق وزیراعظم نے کن مقاصد کیلئے سائفر کو استعمال کیا ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ سائفر سے متعلق تحقیقات قانون کے مطابق ہورہی ہیں ،ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کو طلب کیا ہے، سائفر معاملے کی انکوائری میرٹ پر ہو گی،مزید کارروائی کے لیے سائفر کا معاملہ ایف آئی اے کو بھیجا گیا، آرمی ایکٹ کے تحت سویلین ٹرائل پانچ دہائیوں سے ہورہے ہیں ۔غلطی سے اگر کوئی سائفر جیسا ایشوہوتو 2سال تک سزا ہوتی ہے جبکہ ذاتی مقاصدکیلئے سفارتی ڈاکو منٹ گم کیا جائے تو عمر قید اور اس سے زائد سزائیں بھی ہیں ۔

مزیدخبریں