نیٹ فلیکس استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

نیٹ فلیکس استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

ایک نیوز: ایک گھر، ایک اکاؤنٹ نیٹ فلیکس نے ایشیا اور مشرق وسطی میں بھی پاس ورڈ شئیرنگ ختم کردی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق  نیٹ فلیکس نے اعلان کیا ہے کہ صرف ایک گھر کے افراد ہی ایک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔  اس سے قبل صارفین کو اپنے قریبی  افراد سے بھی  پاس ورڈ شیئر کرسکتے تھے تاہم اب کمپنی اپنی آمدنی میں  اضافہ کرنا چاہتی ہے۔
  نیٹ فلیکس کے بیان کے مطابق اب ایک گھر ایک اکاؤنٹ فارمولے کے تحت  گھر کا ہر فرد  نیٹ فلیکس کا استعمال کر سکتا ہے وہ جہاں بھی ہے - گھر پر، چلتے پھرتے، چھٹی کے دن  اور نئی خصوصیات جیسے ٹرانسفر پروفائل اور مینیج ایکسیس اینڈ ڈیوائسز سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
 یاد رہے اس سے قبل  نیٹ فلیکس نے مئی میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، سنگاپور، میکسیکو اور برازیل سمیت 100 سے زائد ممالک میں پاس ورڈ کے اشتراک پر پابندیاں عائد کر دی تھیں جس سےکمپنی کو عالمی سطح پر تقریباً 6 ملین  نئے صارفین  ملے تھے
  نیٹ فلیکس کو حالیہ  سہ ماہی  میں  238 ملین سبسکرائبرز اور 1.5 بلین ڈالر کا منافع  حاصل ہوا ہے۔کمپنی نے کہا ہے کہ یہ پالیسی دنیا بھر میں اس کی تمام مارکیٹوں تک پھیلے گی، مشترکہ  صارفین کو تبدیل کرنے کیئے نیٹ فلیکس نے "قرض لینے والے" یا "مشترکہ" اکاؤنٹس متعارف کروائے ہیں جن میں سبسکرائبرز زیادہ قیمت پر اضافی ناظرین کو شامل کر سکتے ہیں یا دیکھنے والے پروفائلز کو نئے اکاؤنٹس میں منتقل کر سکتے ہیں۔
نیٹ فلیکس نے کریک ڈاؤن کے ساتھ ہی اشتہار پر سبسڈی کی پیشکش شروع کی اور اپنے سب سے کم قیمت والے اشتہار جس کی قیمت میں 10 ڈالرماہانہ کو ختم کردیا ہے۔