ایک نیوز: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر کے حوالے سے تفتیش کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو زمان پارک میں نوٹس وصول کروا دیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے سائفر تحقیقات جاری ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 25 جولائی کو طلب کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے زمان پارک میں نوٹس وصول کروادیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کو طلبی کا نوٹس وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سی ٹی ڈبلیو ونگ نے وصول کروایا۔لاہور میں سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ زمان میں نوٹس وصول کروانے ایف آئی اے کی ٹیم اسلام آباد سے آئی تھی۔
سائفر کی تحقیقات کا معاملہ
— IK Today (@IKTodayPk) July 20, 2023
ایف ائی اے نے چئیرمین پی ٹی آئی کو طلب کر لیا
ایف آئی اے کی ٹیم طلبی کا نوٹس وسول کروانے زمان پارک پہنچ گئی
ایف ائی اے کے اہلکار نے زمان پارک میں نوٹس وصول کروا دیا
چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کو طلب کیا گیا ہے pic.twitter.com/FCRxLHFuNA
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے 25 جولائی کو دن 12 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا اور انہیں متعلقہ دستاویزات اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سائفر کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر تحقیقات جاری ہیں اور ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
نوٹس کے مطابق جے آئی ٹی عمران خان کی جانب سے سائفر لہرا کر قومی سلامتی اور ریاستی مفادات کو خطرات میں ڈالنے کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔