بھارت سےبارودی سرنگ بہہ کرپاکستان پہنچ گئی

بھارت سےبارودی سرنگ بہہ کرپاکستان پہنچ گئی

ایک نیوز: پانی کے بہاؤ سے پسرورکے علاقہ چرونڈ کے قریب نالہ ڈیک سے بارودی سرنگ بہہ کرآگئی۔

ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ نالہ ڈیک کے سیلابی پانی میں بہہ کر آئی،مقامی زمیندار کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اورپولیس موقع پرپہنچ گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نےموقع پر پہنچ کر بارودی سرنگ ناکارہ بناکر تحویل میں لے لیا۔