ایک نیوز:عسکری ٹاور حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق گورنرعمرسرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق عسکری ٹاور حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل خان نے کی۔عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔عمر سرفراز چیمہ کو طبعیت کی خرابی کے باعث ویل چیئر پر پیش کیا گیا۔
عمر سرفراز چیمہ اور دیگر کیخلاف گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کو 3 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیدیا۔
بعد ازاں عدالت نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔