انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئےدرخواستیں دینے کا وقت ختم

Jul 20, 2023 | 14:36 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواست دینے کا مقررہ وقت ختم ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان کے حصول کے لیے درخواست جمع کروانے کے لیے 19 جولائی تک وقت دیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن میں اب تک 131 سیایسی جماعتوں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ 
سیاسی جماعتوں  کو جنرل الیکشن  2023  برائے قومی  صوبائی  اسمبلیوں  کے لئے درخواست طلب کی تھی  جماعت اسلامی نے ترازو ،مسلم لیگ ن نے شیر کے نشان کے لیے درخواست الیکشن کمیشن کودی ۔تلوار کے نشان کے لیے پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف  نےبلے پر آئندہ انتخاب لڑنے کے لیے انتخابی نشان کی درخواست دی۔اے این پی نے لال ٹین پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین نے تیر کے انتخابی نشان کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کروادی ہے۔ ,پاکستان استحکام تحریک نے سکے جبکہ  پاکستان استحکام پارٹی نے عقاب کے لیے  درخواست جمع کروا دی ہے۔

مزیدخبریں